Skip to content

Session 2 Effective Parenting Workshop by Dr. Javed Iqbal





Part 2 of workshop on parenting skills in FQE Rawalpindi by Dr Javed Iqbal.
Support our cause on Patreon: https://www.patreon.com/javediqbal
Prof. Dr. Javed Iqbal is a pioneering laparoscopic and cancer surgeon with vast experience and impressive qualifications. As a mentor and course director, he has trained numerous surgeons and contributed to medical education. Dr. Iqbal is also an accomplished author, poet, and broadcaster. His influential presence on social media and TV shows has benefited millions, and he has been appointed as a member of the Punjab Health Policy Board.

Book a one-on-one meeting & talk to me at https://www.mentoga.com/prof-dr-javed-iqbal-8138

Find me on other social platforms as well:

FB Page: https://www.facebook.com/profdrjavediqbal
FB Group 1: https://www.facebook.com/groups/DrJavedIqbal/
FB Group 2: https://www.facebook.com/groups/789812051957577/
Twitter: https://twitter.com/_surgeonjaved
LinkedIn: https://www.linkedin.com/in/javed-iqbal-34bba147/
Instagram: https://www.instagram.com/surgeonjaved/
TikTok: https://www.tiktok.com/@professordrjavediqbal?_t=8cZxtHKAHZv&_r=1

#javediqbal #javediqbalparenting #parenting #selfgrooming

23 thoughts on “Session 2 Effective Parenting Workshop by Dr. Javed Iqbal”

  1. آج سے تقریباً ساٹھ سال پہلے مری کی یونین کونسل بن کے گاؤں پڑھنہ سے ایک بچہ ننگے پاؤں کہیں میل پہاڑی راستوں پر چلتے ہوئے اپنی تعلیم کا آغاز کرتا ہے۔ اس وقت کے مڈل سکول بن سے آٹھویں کے بعد گلہڑہ گلی سے میٹرک کی کلاسیں لینے کے بعد پھر میڑک کا امتحان دینے ننگے پاؤں ہی گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی ستیاں پہنچ جاتا ہے۔ میڑک کرنے کے بعد پراہمری ٹیچر کورس(PTC) کرنے کے بعد پیشہ پیغمبری یعنی معلمی کا شعبہ اختیار کرتا ہے۔ جی ہاں یہ ماسٹر ہارون صاحب تھے جو دن کو پراہمری سکول میں بچوں کو پڑھاتے اور راتوں کو لالٹین کی روشنی میں اپنی علمی پیاس بُجھاتے تھے۔ اور یوں انہوں نے تین ایم اے کیے اور ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کی۔ اور اپنی پیشہ ورانہ قابلیت پر ترقی کرتے کرتے ہیڈ ماسٹر کے عہدے تک جا پہنچے اور تقریباً تیرہ سال گورنمنٹ ہائی سکول گلہڑہ گلی نیو مری میں بطور ہیڈ ماسٹر فرائض سر انجام دیے۔ اپنے اعلی اخلاق و کردار اور بالخصوص عاجزی و انکساری والی طبیعت کی وجہ سے علاقہ کے سبھی افراد ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ علاقہ کے لوگوں کی تعلیمی و قانونی معاونت بھی کیا کرتے تھے۔ نماز کی ساتھ خصوصی لگاؤ تھا۔ ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ایک تقریبآ دس بارہ سال ایک بھرپور زندگی گزرانے کے بعد کل نماز جمعہ سے پہلے تقریباً بارہ بجے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ مرنے سے ذرا قبل اپنے بیٹے کو کہا کہ خود بھی کلمہ طیبہ پڑھو اور مجھے بھی پڑھاؤ اور تھوڑی دیر کے بعد ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ ان کی نمازِ جنازہ کل بروز جمعہ شام کو ہی ان کی آبائی گاؤں پڑھنہ میں ہی ادا کی گئی نماز جنازہ زندگی کے ہر طبقہ فکر سے منسلک لوگوں نے شرکت کی بالخصوص خطہ کوہسار میں شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے شرکت فرمائی ۔ بے شک ایسے لوگ ہماری نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں کہ جنہوں نے تعلیم و اخلاق کی بدولت معاشرے میں بلند مقام حاصل کیا۔
    آپ کے دو بیٹے بھی ٹیچنگ کے شعبے سے ہی وابستہ ہیں۔ ایک بیٹے شہزاد احمد الخیری جو میرے پڑوسی بھی ہیں اور یار طریقت بھی ہیں ان کو میں قریب سے جانتا ہوں کہ وہ پراہمری سکول ڈھل میں پڑھاتے ہیں۔ وقت کی پابندی کے ساتھ سکول جاتے ہیں اور معلمانہ وجاہت کو برقرار رکھتے ہوئے بازار میں غیر ضروری بیٹھنے یا فضولیات سے اکثر پرہیز کرتے ہیں۔ بے شک یہ والدین کی اچھی تربیت ہوتی ہے جس کی جھلک اولاد میں نظر آتی ہے۔
    ماسٹر شہزاد احمد صاحب کی روحانی نسبت سلسلہ نقشبندیہ الخیریہ میں پیر طریقت صوفی طیب زمان نقشبندی الخیری صاحب کے ساتھ ہے جماعت دعوت الی الخیر کی نمائندگی کرتے ہوئے عاقب آفتاب الخیری اور ماسٹر توصیف احمد الخیری نے دیگر سنگیان طریقت کے ساتھ نماز جنازہ کے ساتھ خصوصی ذکر کروایا۔ اور مرحوم کو اللہ ہو کے ورد میں آخری سفر پر روانہ فرمایا۔
    دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یارب العالمین

  2. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    جاوید سر میں آپ کی بے حد مشکور ہوں کہ آپ نے بہت سارے والدین کی پریشانیوں کو دور کیا اور کچھ کو پریشان ہونے سے بچانے کی بھرپور کوشش کی ۔ اللہ تعالٰی آپ کو دنیا اور آخرت میں اس کا اجر اسکے اور اسکے حبیب کے شایان شان عطا فرمائے آمین ثم آمین
    اسکا first session بھی مجھے بھیجیںٔے بڑی مہربانی ہوگی

  3. Assalamualaikum .
    Sir ap k lectures bilashuba behtreen hote Hain.

    Lekin effective parenting k Liye Jo scenerio ap batate Hain sir wo ek happily living family ka scenerio hota hai Jahan parents ek dosre ki respect love krte Hain hai ek dosre k opinion ko value kerte Hain.Meri ap se request hai sir please ek video is par bhi banayen k ek toxic family main rehte hue bachchoun ko us perticular soch aur mahol se kese bachayen? Ese mahol main kis tarha tarbayat karain Jahan ek chote se kamre main maa baap k larai jhagre bachchy dekhte rehte hon?

Comments are closed.